ٹیسٹ سوال

امام کے پیچھے قراءت کرنے کا حکم

اگر کوئی مقتدی امام کے پیچھے اتنی اونچی آواز سے قراءت کرے کہ امام سن سکتا ہو، تو کیا نماز ہو جائے گی؟

جماعت سے نماز پڑھنے کی صورت میں امام کے پیچھے مقتدی کے لیے کسی قسم کی قراءت کرنا خواہ وہ سورہ فاتحہ ہو یا کوئی اور سورت، جائز نہیں، نیز اس حکم میں سری اور جہری نمازوں میں کوئی فرق نہیں ،اس لیے اس سے اجتناب کیا جائے ،البتہ اگر کوئی شخص امام کے پیچھے قراءت کرے ،اور اس کی آواز امام تک پہنچ جائے ،تو نماز ہو جائے گی۔